ماں کی اپنے بچوں سے محبت لا زوال ہوتی ہے چاہے وہ انسان ہو یا حیوان ، چرند ہو یا پرند ۔۔ ماں اور اولاد کی محبت کا کوئی مول نہیں۔ ہر بشر کو دنیا میں لانے کا ذریعہ ایک ماں ہی ہوتی ہے۔ بچے جب ماؤں سے الگ ہو جائیں یا دور ہو جائیں تو سب سے زیادہ غم ماں کو ہوتا ہے۔ ماں وہ واحد ہستی ہے جو اپنی اولاد کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی۔ سوشل میڈیا پر ایک بلی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آپ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ جب ایک بلی اپنے گھر واپس لوٹی تو بچے کو وہاں موجود نہ پا کر وہ پریشان ہوگئی اور ہر جگہ بچے کو خوب ڈھونڈا لیکن وہ نہ ملا۔ بہت دیر بعد جب ماں نے بچے کی آواز سنی اور اسے اپنے قریب پایا تو دبے قدموں اس کے پاس گئی اور جوں ہی بچے کو دیکھا ایک زور دار تھپڑ لگا دیا۔۔
پھر اس کو محبت سے اپنے دانتوں میں دبوچ کر چلتی بنی ۔۔ ماں جہاں بچوں سے محبت کرتی ہے وہیں ان کی حرکتوں پر تھپڑ بھی لگا دیتی ہے۔ ایسا صرف آپ کی امی نہیں کرتی بلکہ مانو بلی نے بھی اپنے بلونگڑے کے ساتھ کر دکھایا۔