بُزرگوں کا احترام اپنے والدین کی طرح ! ایس ایچ او پیر شبیر حیدر اولڈ ہوم کے بزرگوں کی خیریت لینے پہنچ گئے، ویڈیو

image

پولیس ہماری محافظ ہے ۔۔ لیکن کچھ لوگوں کا منفی رویہ پولیس کی شان میں گستاخی کر جاتا ہے۔ ہم نے آج تک پولیس والوں کی برائیاں تو زیادہ سے زیادہ سنی ہوں گی لیکن ان کا ماحول دوست رویہ کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ سولجر بازار کے ایس ایچ او شبیر حیدر بھی اپنے دوستانہ رویے کی وجہ سے علاقے میں بہت مشہور ہیں۔

یہ دار السکون گئے اور وہاں پر موجود بزرگوں سے ملاقات کی۔ ہر کسی سے انفرادی و اجتماعی طور پر ملے، ان کا احوال جانا اور پوری ٹیم کی جانب سے بزرگوں کے لیے طعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ان کا یہ رویہ وہاں موجود تمام لوگوں کو خوب بھایا۔ ہر ایک نے ان کو سلامتی و کامیابی کی دعائیں دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US