اس کو صرف 15 منٹ لگانے سے مردوں کا رنگ بھی صاف ہوجاتا ہے۔۔ مرد گرمی کے موسم میں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

image

مرد اپنی جلد کے حوالے سے لاپرواہ ہوتے ہیں کیونکہ ایک تو ان کے پاس خود پر توجہ دینے کے لئے وقت نہیں ہوتا۔ جبکہ دوسری طرف انھیں زیادہ تر وقت گھر سے باہر دھول مٹی اور دھوپ میں گزارنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی جلد اور بھی خراب ہوجاتی ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتا رہے ہیں جس سے لڑکے اور مرد بھی اپنی جلد خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

چاول کا پانی

چاولوں کا پانی جلد کی رنگت نکھارنے اور مردہ خلیات صاف کرنے کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس کے لئے چاولوں کو بھگو کر صاف کرلیں۔ پھر ان چاولوں کو 3 دن کے لئے بھگو کر رکھیں اور اس پانی کو چہرہ دھونے کے لئے استعمال کریں۔ کسی ماسک میں ڈال کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چاول کا پانی صرف 15منٹ میں جلد صاف کردے گا۔

ٹماٹر کا رس

کوئی بھی کٹا ہوا ٹماٹر لے کر دھوپ سے آنے کے بعد چہرے ، گردن اور ہاتھ پر کچھ منٹوں تک ملیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں۔ ٹماٹر کے رس میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد سے جھریاں اور مہاسے بھی صاف کرتے ہیں۔

ہلدی

ہلدی صادیوں سے حسن کو نکھارنے کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ تھوڑی سے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر چہرے پر ماسک بنا کر لگالیں۔ 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں 3 بار کریں۔ باہر نکلنے سے پہلے سن بلاک لازمی لگائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US