بھارت کو بڑا دھچکا

image

نئی دہلی: ملائیشیا نے بھارتی طیارے کو ناقابل عمل آپشن قرار دے کر خریدنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کو دفاعی برآمدات کے حوالے سے بڑا دھچکا لگ گیا۔ مصر کے بعد ملائیشیا نے بھی بھارتی طیارے خریدنے سے انکار کر دیا۔

ملائیشیا نے بھارتی طیارے کو ناقابل عمل آپشن قرار دیا جبکہ بھارت دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ملائیشیا کی حکومت کو قائل کرنے میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملائیشیا کو ہوائی جہاز کے پروگرام میں تاخیر کی اور تیجا طیارے کی پائیداری اور قابل بھروسہ دستیابی پر اعتراض تھا جبکہ اس سے قبل مصر نے بھی اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر تیجا طیارے کی ہندوستانی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیجا کی فروخت میں ناکامی نے بھارت کی دفاعی پیداوار کی صنعت پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US