لاپتہ سیاحوں کی آبدوز کے ملنے کا صرف 1 فیصد امکان ہے، ماہرین

image

سمندری ماہر کی جانب سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر لاپتہ آبدوز میں موجود سیاح زندہ رہے تو یہ ہالی ووڈ کی فلم کی طرح ہوگا۔

برطانوی چینل کے پروگرام گُڈ مارننگ برطانیہ میں بات کرتے ہوئے ایک سمندری ماہر نے کہا ہے کہ اگر لاپتہ آبدوز ٹائی ٹینک کی گہرائی تک نیچے چلی گئی ہے تو آبدوز کے ملنے کا صرف 1 فیصد امکان ہوگا۔

سمندری ماہر کا کہنا تھا کہ ‘لاپتہ آبدوز کی تلاش میں جاری آپرشین کے کامیابی کے مارجن بہت کم ہیں۔ لاپتہ آبدوز میں موجود 5 سیاحوں کے محفوظ پائے جانے کے ساتھ بچاؤ کا 1 فیصد امکان ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز سیاحوں کو نیو فاؤنڈ لینڈ کے سینٹ جانز کے جنوب میں ڈوبے ہوئے ٹائٹینک جہاز کا ملبہ دکھانے کیلئے جانے والی آبدوز بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ لاپتہ آبدوز کی تلاش کیلئے ایک بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاؤ آپریشن اب تک جاری ہے۔

ریسکیو مشن کی قیادت کرنے والے ریئر ایڈمرل جان ماؤگر نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بتایا  کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کا یہ آٹھ روزہ سفر، جس کی لاگت تقریباً 228,000 یورو فی کس تھی، اتوار کی صبح 4 بجے شروع ہوا لیکن ٹائٹینک کے ملبے کے مقام تک پہنچنے میں دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں آبدوز غائب ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ جہاز کو 96 گھنٹے کی ‘ہنگامی صلاحیت’ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹائٹن نامی آبدوز ٹائی ٹینک کے ملبے میں پھنسی ہوسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US