مودی کو امریکہ جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت

image

پاکستان کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو امریکہ جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

جنگ اخبار کے مطابق  مودی کا خصوصی طیارہ امرتسر سے پاکستان میں داخل ہوا اور لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، کوہاٹ اور پشاور سے ہوتا ہوا نیویارک کی طرف چلا گیا۔

بھارتی وزیراعظم مودی کے خصوصی طیارے بوئنگ 777-337 انڈیا ون جس کا رجسٹریشن نمبر K7066 ہے، کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے لئے بھارتی حکومت نے خصوصی طور پر درخواست کی تھی جسے پاکستان نے فوری طور پر منظور کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی ملاقات شیڈول ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US