فلسطینی بستی میں یہودیوں کیلئے 1000 گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ

image

یروشلم: اسرائیل نے فلسطینی بستی میں یہودیوں کے لیے مزید ایک ہزار گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطین کی بستی ’ایلی‘ میں یہودیوں کے لیے مزید ایک ہزار نئے گھر تعمیر کرنے کے اجازت نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

فلسطینی بستی میں بڑی تعداد میں یہودیوں کے گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ نیتن یاہو، وزیر دفاع یواو گیلنٹ اور وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے فلسطین میں مزید اسرائیلی گھروں کی تعمیر کا عمل تیز کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی دہشت گرد ہیں اور ان کی جانب سے مزاحمت پر ہمارا ردعمل انہیں سختی سے نشانہ بنانا اور تعمیری کام کو جاری رکھنا ہو گا۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کی بستی ایلی میں ایک ہزار نئے مکانات تعمیر کرے گا۔ وزیر اعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے فوری طور پر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US