امریکی ریاست میکسیکو کے جنگلات سے ایک ہزار سال پرانا مایا تہذیب کا شہر دریافت ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی میکسیکو کے جنگلات سے دریافت ہونے والے شہر کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور ایک ہزار سال قبل مایا تہذیب کا اہم مرکز رہا ہو گا۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انتھروپولوجی اینڈ ہسٹری (آئی این اے ایچ) کے ماہرین کے مطابق شہر میں اہرام مصر جیسی بڑی عمارتیں، پتھر کے ستون، 3 پلازے اور تقریباً مرتکز دائروں میں ترتیب دیئے گئے دیگر ڈھانچے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
شہر کو اوکمٹن کا نام دیا گیا ہے جس کا مایا زبان میں مطلب ’پتھر کا ستون‘ ہے۔ یہ شہر 250 اور ایک ہزار اے ڈی کے درمیان جزیرہ نما کے وسطی نشیبی علاقے کا اہم مرکز ہوتا تھا۔
شہر کے آثار ملک کے یوکاٹن نامی جزیرہ نما پر بالمکو ماحولیاتی ریزرو میں واقع ہیں جو جنگل کے غیر دریافت شدہ حصے کی تلاش کے دوران دریافت کیا گیا۔ شہر کا رقبہ یورپی ملک لکسمبرگ سے بھی بڑا ہے۔ یہ تلاش فضائی لیزر میپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی۔