چین میں گیس سلنڈر دھماکہ، 31 افراد ہلاک

image

بیجنگ: شمال مغربی چین کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نینگشیا ہوئی کے شہر ینچوان کے ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے بعد ہوٹل کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ کئی افراد جھلس کر ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ کچھ افراد شیشے کے ٹکڑے لگنے سے بھی زخمی ہوئے۔ مقامی وقت کے مطابق دھماکہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ہوا جب ریسٹورنٹ میں لوگوں کا رش تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

زوردار دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری پہنچ کر عمارت میں لگی آگ کو بجھایا جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US