متحدہ عرب امارات، عید پر فضائی کرایوں میں 300 فیصد تک اضافہ

image

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی 6روزہ تعطیلات کے دوران فضائی کرائے میں تقریباً 300فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات میں سفر کے منصوبے بنانے والے رہائشیوں کو ہوائی کرایوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے دھچکا لگا ہے، کیوں کہ اس وقت فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو عید الاضحی اپنے پیاروں کے ساتھ منانے اور بین الاقوامی مقامات کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے،اب انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ٹکٹوں کے کرائے میں اضافے کی وجہ سے کچھ شہریوں نے اپنے پلان ہی منسوخ کر دیے ہیں،دبئی سے چھٹیوں کے مشہورمقامات اور جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے پرواز کرنے کا ارادہ رکھنے والے رہائشی ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

اپنے خاندان کے ہمراہ عیدالاضحی منانے کے خواہشمند افراد اس وقت شدید پریشانی سے دوچار ہیں،کیوں کہ پچھلے ماہ جو ٹکٹ 1100 درہم کے آس پاس مل رہا تھا اب براہ راست پرواز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 2600 درہم تک بڑھ چکی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US