ڈیوٹی سے فارغ ہو کر مسجد الحرام میں عبادت کرتا ہوں ۔۔ خانہ کعبہ کی صفائی کرنے والے کارکن کو وہاں کیا بڑا فائدہ ہوتا ہے؟

image

سعودی عرب میں 18 سال سے مسجد الحرام میں صفائی کارکن کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے بنگلہ دیشی شہری شریف ازھر کا کہنا ہے کہ 18 سال قبل بنگلہ دیش سے ملازمت کے لیے بن لادن کمپنی میں آیا تھا پھر ایک دوست کے ذریعے مسجد الحرام میں صفائی عملے میں شامل ہوا۔

شریف ازھر نے بتایا کہ ایک مرتبہ آب زمزم امام حرم کو پیش کیا، انہوں نے بہت پیار سے زمزم لیا اور دعائیں دیں۔ ان کی شفقت کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا۔

شریف ازھر کا کہنا ہے کہ میں عام دنوں میں آٹھ گھنٹے ڈیوٹی دیتا ہوں جبکہ رمضان اور حج سیزن میں ڈیوٹی کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔ڈیوٹی سے فارغ ہو کر مسجد الحرام میں عبادت کرتا ہوں جس سے بے حد سکون میسر آتا ہے۔

بنگلہ دیشی صفائی کارکن کا کہنا ہے کہ یہاں کام کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ یکسوئی کے ساتھ عبادت بھی کر لیتا ہوں۔ اپنے اہل و عیال اور والدین کو مسجد الحرام کی زیارت کرا چکا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US