عام افراد کو خلا کی سیر کرانے کیلئے پہلی پرواز 27 جون کو روانہ ہو گی

image

واشنگٹن: امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمرشل خلائی سیاحتی سروس کا آغاز 27 جون سے کیا جا رہا ہے، گلیکٹک 01 پرواز 27 سے 30 جون کے دوران خلا میں جائے گی جس میں چھ افراد سوار ہوں گے۔

مؤقر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل  اور فری تھنک کے مطابق گلیکٹک 01 میں عام فراد کے بجائے اٹلی فضائیہ کے افراد بھیجے جائیں گے جو اپنے قیام کے دوران مختلف سائنسی تجربات کریں گے۔

امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خلائی سیاحت کے دلدادہ افراد کے لیے کمپنی کی جانب سے ماہ اگست سے کمرشل پروازیں شروع کی جائیں گی اور پھر یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ ہر ماہ جاری رکھا جائے گا۔

اوشن گیٹ کو خطرات سے خبردار کیا تھا، ٹائی ٹینک فلم کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا انکشاف

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شروع میں دوسری کمرشل پرواز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد ہر ماہ خلا میں سیاحوں کو بھیجا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق خلائی سیاحت کے شوقین افراد کو صرف ساڑھے چار لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز ( تقریباً ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے) کرایہ ادا کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے مئی میں خلا کے لیے آخری ٹیسٹ پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا گیا تھا۔

لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا پہلا ٹیسٹ ناکام اور دوسرا منسوخ کرنا پڑا تھا، کمپنی کے سابق ملازم کا انکشاف

امریکی کمپنی گزشتہ دو دیہائیوں سے خلا کے لیے کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب اس نے جا کر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US