دعا کریں جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پائیں، شہباز شریف

image

لندن: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا کریں جلد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات طے پائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایون فیلڈ پہنچے اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر کی دعوت پر پیرس پہنچا اور آئی ایم ایف ایم ڈی سے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کو بتایا کہ تمام شرائط مکمل کر چکے ہیں جس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کچھ مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعظم نے کہا کہ اب آئی ایم ایف پروگرام بورڈ میں جا کر منظور ہونا چاہیے اور سب مل کر دعا کریں کہ جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ابھی رابطہ ہوا ہے اور وہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسحاق ڈار اورآئی ایم ایف کی ٹیم سے رابطے میں ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US