قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی، پیوٹن

image

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنا پڑے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق روسی صدر نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کو نذر آتش کرے گا اسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں قید کی سخت سزا ہوگی۔

ان کا یہ فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔

گزشتہ ماہ وولگوگراڈ شہر کی ایک مسجد کے سامنے نکتیازوراویل کو قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا، روسی صدر کا یہ بیان بھی اسی تناظر میں سامنے آیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US