آج نماز ظہر سے پہلے عازمین حج منیٰ پہنچیں گے

image

آج سے مناسکِ حج کا آغاز ہو گا، نماز ظہر سے پہلے عازمین حج منیٰ پہنچیں گے۔

عازمین حج کے لئے وہاں خیمہ بستی بسائی گئی ہے،رات عازمین منیٰ میں ہی بسر کریں گے۔

بروز منگل نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ سے عازمین حج میدان عرفات کی جانب روانہ ہو جائیں گے، منگل کو ہی حج کا رکن اعظم ”وقوف عرفہ“ ادا کیا جائے گا، سورج ڈھلنے کے بعد حاجی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

کورونا کے بعد دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچے ہیں، حج کی ادائیگی کیلئے اس سال ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US