پہلے گھنٹی بجائی پھر ۔۔ یہ کونسی مخلوق ہے جو دروازے پر لگے کیمرے میں سامنے آئی؟ ویڈیو دیکھنے والے پریشان رہ گئے

image

امریکا میں ایک ریچھ کی ڈوربیل کھانے کی کوشش میں ناکامی پر مایوس ہوکر واپس جانے کی دلچسپ ویڈیو کیمرے میں قید ہوگئی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں کیمرے میں محفوظ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ ڈور بیل کیمرے کو کھانے کی کوشش کررہا ہے اور ناکامی پر وہاں سے چلتا بنتا ہے۔

گھر کے مالک برینٹ رابنسن کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ کیمرے کو کھانے کی کوشش کررہا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ ماہ ویسٹ ورجینیا میں پیش آیا تھا۔ فیئرمونٹ کے ڈسٹن اسمتھ نے اپنے دروازے کی گھنٹی والے کیمرے سے فوٹیج شیئر کی تھی جس میں ایک ریچھ کو کیمرے سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکا گیا تھا۔اس کی فوٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ ریچھ گھومنے سے پہلے دروازے کی گھنٹی بجاتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور دیگر ممالک میں پالتو اور جنگلی جانوروں کو گھر میں رکھنے کا رواج عام ہے اور ایسے میں گھروں میں موجود جانوروں کی دلچسپ ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا کی زینت بھی بنتی رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US