چین نے روس کی حمایت کر دی

image

بیجنگ: چین نے مسلح بغاوت کے خلاف روس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے خلاف ماسکو کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

چین کی وزارت خارجہ نے بغاوت کے معاملے کو روس کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بیجنگ نے بیان میں کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو کے اندر لے جانے سے پہلے اچانک بیلاروسی کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے حصے کے طور پر پیچھے ہٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US