پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کل 2 جولائی سے شروع ہو گی

image

اسلام آباد: پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کل 2 جولائی سے شروع ہو جائے گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

حجاج کرام کو وطن واپس لے کر آنے والی پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گی۔

ترجمان کے مطابق جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا ب کہ حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہو گا، 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US