قطر میں ائیرکنڈیشنڈ جاگنگ ٹریک جلد عوام کے لئے کھولنے کا اعلان

image

خلیجی ملک قطر نے رودت الحامہ میں ایئرکنڈیشنڈ جاگنگ ٹریک جلد عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا ہے،اس جاگنگ ٹریکس کے ساتھ ایک بڑا پبلک پارک بھی ہوگا۔

قطر میں سڑکوں اور عوامی مقامات کی خوب صورتی کی نگران کمیٹی کے پراجیکٹ منیجر جاسم عبدالرحمان فخرو کا کہنا ہے کہ رودت الحمامہ پبلک پارک ایک مرکزی پارک ہوگا جو بہت بڑے علاقے پر تیار کیا جا رہا ہے اس سے آس پاس کے علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے۔

اس پارک میں ایئر کنڈیشنڈ جاگنگ ٹریکس ہوں گے، اس میں قطری ماحول کے بہت سے درختوں کے ساتھ بڑی سبز جگہیں ہوں گی، گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کے لئے پارکنگ بھی مختص کی گئی ہے۔

اس پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے میدان بھی ہوں گے، یہ پارک ایک بڑا پارک ہو گا۔پراجیکٹ منیجر کا کہنا تھا کہ قطر میں متعد پارکس موجود ہیں جن میں ہر عمر کے افراد کے لئے جاگنگ ٹریکس اور دیگر سہولیات کے ساتھ فٹنس آلات بھی موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US