بھارت کی چینی کرنسی میں روس سے تیل کی خریداری

image

روس سے خام تیل کی خریداری کے لئے بھارت نے امریکی کرنسی کی بجائے چینی کرنسی یوآن میں ادائیگی کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانیہ کی نیوزایجنسی کا کہنا تھا کہ انڈین آئل کارپوریشن روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، بھارتی کمپنی نے تیل کی قیمت کی ادائیگی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کی ہے۔

بھارت کی تین نجی کمپنیاں روس سے تیل خرید رہی ہیں لیکن وہ بھی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں ادائیگی کر رہی ہیں، اس طرح بھارتی کمپنیوں نے تیل کی ادائیگیاں ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کرنا شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھی روس سے تیل کی خریداری کی ادائیگی امریکی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کی تھی، اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایندھن کی ادائیگی چین کی کرنسی آر ایم بی (یوآن) میں کی گئی ہے۔

یادرہے کہ بہت سے ممالک ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے اپنی کرنسیوں میں ادائیگیوں پر ترجیح دے رہے ہیں، ان میں چین اور روس سرفہرست ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US