بھارتی وزیراعلی کا غیر شادی شدہ افراد کو پنشن دینے کا اعلان

image

بھارتی وزیراعلی نے غیر شادی شدہ افراد کو پنشن دینے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں پر ایک 60سالہ بزرگ شہری نے ان سے پنشن کے مسئلے کا شکوہ کر دیا۔

منوہر لال کھٹر نے بوڑھے شہری کی شکایت سنی اس کے بعد اعلان کر دیا کہ ہماری حکومت 45 سے 60 سالہ افراد (مرد و خواتین) جو غیر شادی شدہ ہیں ان کیلئے پنشن اسکیم کا منصوبہ لا رہی ہے جس کے تحت ہر غیر شادی شدہ مرد و خواتین کو ہر ماہ 2,750 روپے ملیں گے بشرطیکہ ان افراد کی سالانہ آمدنی  1 لاکھ اسی ہزار روپے یا  اس سے کم ہو۔

بھارتی وزیراعلی نے مزید کہا کہ بزرگ شہریوں کی پنشن میں اضافہ کیا جارہا ہے یہ اب 3 ہزار ہو جائے گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کی حکومت پہلے ہی بیواؤں، معذوروں ، خواجہ سراؤں اور بزرگ شہریوں کو پنشن دے رہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US