اردن کے ممتاز عالم دین نماز عشاء کی امامت کرتے ہوئے انتقال کر گئے

image

اردن میں ممتاز عالم دین اور مسجد بنی ہاشم کے امام الشیخ ہانی یوسف ابو منصور المعروف ابو عبدالرحمان نماز عشاء کی امامت کے دوران انتقال کر گئے۔

العربیہ اردو کے مطابق مسجد کے امام کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ  عشاء کی نماز کی امامت کرا رہے تھے۔

الشیخ ہانی یوسف ابو منصور کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد سحاب میں واقع مرحوم کے گھر پر تعزیت کے لیے بھی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر دارالحکومت عمان کے علاقے سحاب کی مسجد بنی ہاشم کے امام کی عشاء کی نماز کے دوران رحلت کی خبر بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US