دولت کی نمائش اور متکبرانہ انداز، ایشیائی باشندہ امارات میں گرفتار

image

دولت کی نمائش اور متکبرانہ انداز ایشیائی باشندے کی گرفتاری کا باعث بن گیا۔

ایشیائی باشندہ جو عربی لباس پہنے ہوا تھا گاڑیوں کے ایک شو روم پر آیا اور اس موقع پر اس نے انتہائی فخریہ انداز میں ڈالرز شو روم کے سٹاف میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر اس شخص نے کسی کو ٹپ دی اور کسی کو جوس پینے کے لئے ڈالرز کی صورت میں رقم دی، اس موقع پر وہ شخص گاڑیوں کی قیمتیں پوچھتا رہا اور مسلسل مہنگی گاڑی دکھانے پر اصرار کرتا رہا۔

اسے مہنگی گاڑی دکھائی گئی جس کی مالیت بیس لاکھ درہم سے زیادہ تھی اس نے کہاکہ یہ گاڑی تو میرا ڈرائیور چلائے گا اور کوئی دکھاؤ۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیومیں اس شخص نے شو روم کے کارکنوں کو اس طرح پیسے تقسیم کئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں پیسے کی قدر کا احترام نہیں ہے، اس رویے نے اماراتی شہریوں کے بارے میں منفی، جھوٹے اور جارحانہ انداز کو فروغ دیا۔

اماراتی سائبر قوانین کے تحت حکام نے ایشیائی باشندے کو گرفتار کرلیا ہے اور جس شوروم میں ویڈیو ریکارڈ کی گئی اس کے مالک کو بھی حکام نے طلب کرلیا ہے۔

النيابة العامة في الإمارات تأمر بحبس مقيم، بعد ظهوره بمقطع داخل معرض للسيارات الفارهة.

— قبل قليل 🌍 (@QblQlel)


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US