کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبارکے آغاز پر ڈالرکی پرواز جاری رہی، آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 90 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 90 پیسوں کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ انٹربینک کے آخری کاروباری روز ڈالر 277.90 روپے پر بند ہوا تھا۔