کسی کو پاکستان کیلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے، طالبان

image

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی سر زمین سے پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی کسی کو اجازت نہ دینے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ وزیرستان کے مہاجرین جو تنازعات کی وجہ سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں انہیں منتقل کیا جائے گا۔ ان افراد کی منتقلی پاکستان کو افغانستان سے خطرات کے تحفظ کی یقین دہانی کے طور پر کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US