گورنر خیبر پختونخوا کی حمایت کرکے بڑی غلطی کی ، ایمل ولی خان

image

جمعیت علمائے اسلام اورعوامی نیشنل پارٹی کے درمیان گورنر خیبرپختونخوا کے معاملے پر اختلافات نے شدت اختیار کر لی ہے ۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں کے بھوکے نہیں ، میں نے کسی بزرگ کی بڑی کرپشن کی بات نہیں کی۔ صرف گورنر کی بات کی  وہ مولانا اور جے یو آئی  کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ گورنرغلام علی کی حمایت کرکے میں  نے بڑی غلطی کی ہے ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کیسا بندہ ہے، آپ کے گھر کا بندہ ہے ، آپ انہیں خوب جانتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں مذہب کے نام پر جو من و سلویٰ جاری ہے اس کا ابھی ذکر بھی نہیں کیا ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US