گھومنے آئے تھے اور اسلام قبول کرلیا ۔۔ روسی سیاح کو استنبول کی تاریخی مسجد میں کس چیز نے متاثر کیا جو فوراً اسلام قبول کرلیا؟ دیکھئے ویڈیو

image

اسلام ایک ایسا دین ہے کہ اگر اسے صحیح سے اور سچے دل سے پڑھا اور سمجھا جائے تو دنیا میں کوئی ایسا شخص باقی نہ رہے گا جو اللّٰہ، رسول اور اسکی کتاب پر ایمان نہ لائے۔

ایسا ہی کچھ اس روسی سیاح کے ساتھ ہوا، جو استنبول صرف سیر و سیاحت کی غرض سے گیا تھا اور تحفے میں اسلام مل گیا۔

غیر ملکی خبر کے مطابق، ترکیہ کی تاریخی مسجد "آیا صوفیا" کی سیاحت پر آئے روسی سیاح نے صحیح بخاری کا درس سننے کے بعد مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

روسی سیاح کے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیو ترکیہ اردو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آیا صوفیا کے امام ایک روسی سیاح کو کلمہ پڑھا رہے ہیں، شہادت دینے کے بعد روسی سیاح کا نام احمد دنیز رکھا گیا۔

دراصل روسی سیاح جس وقت تاریخی مسجد آیا صوفیا کو دیکھنے پہنچے تھے اس وقت وہاں صحیح بخاری کا درس جاری تھا اسلیئے وہ بھی با ادب ہو کر بیٹھ گئے اور درس سننے لگے۔

انہوں نے بخاری کا درس سنا تو اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اور اپنی خواہش کا اظہار امام مسجد سے کیا، اور پھر کلمہ پڑھ کر اللہ کی وحدانیت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری بنی ہونے کا دل سے اقرار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US