جرائم کے لحاظ سے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں وینیزویلا سرفہرست

image
وینیزویلا جرائم کے لحاظ سے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر جبکہ قطر میں جرائم کی شرح دنیا بھر میں کم ترین سطح پر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی طرف سے یہ فہرست جاری کی گئی۔ یہ فہرست میں دنیا بھر کے ممالک کی جرائم کی شرح کے لحاظ سے مرتب کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینیزویلا سرفہرست جبکہ پاپوا نیو گنی خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ایشیائی ملک افغانستان دنیا بھر میں تیسرا خطرناک ترین ملک ہے۔ چوتھے نمبر پر ہیٹی، پانچویں پر جنوبی افریقہ اور چھٹے نمبر پر ہونڈورس کو رکھا گیا ہے۔

ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کو بیسویں، ایران 56 ویں، قازقستان 72 ویں اور انڈونیشیا کو 75 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔  اسی طرح پڑوسی ملک بھارت  81 جبکہ پاکستان 85 نمبر کے ساتھ دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔

خلیجی ممالک کی بات کریں تو سعودی عرب 133 ویں، متحدہ عرب امارات 143 ویں اور قطر فہرست میں 144 ویں نمبر پر موجود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US