پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے، نواز شریف

image

ریاض: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور اعوان سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی قابل فخر اثاثہ ہیں اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے جبکہ پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US