پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا، امریکہ

image

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اقتصادی کامیابی کی مدد غیر متزلزل ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط کریں گے۔ امریکہ کسی ملک پر دباؤ نہیں ڈالتا کہ امریکہ یا چین سے تعلق رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رابطے ہی پاک امریکہ تعلقات کی بنیاد ہیں اور ایسے راستے تلاش کرتے ہیں جن سے تعلقات مزید بڑھیں۔ پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور اقتصادی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US