یو ٹیوب کی آمدن حرام ہے، سعودی عالم عاصم الحکیم

image

یوٹیوب کی آمدن حرام ہے یا حلال؟ عاصم الحکیم نے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے حرام قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبدالمقتدر نامی صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ یوٹیوب کی آمدن حرام ہے یا حلال؟

جس کا ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے عاصم بن لقمان الحکیم نے جواب دیا کہ یہ حرام ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عالم شیخ عاصم الحکیم جدہ کی مسجد میں نماز جمعہ پڑھاتے ہیں، اس کے علاوہ وہ انگریزی زبان میں اسلام کی تبلیغ بھی کرتے ہیں، وہ مختلف ٹی وی پروگرام میں بھی شریک ہوتے ہیں اور سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔

وہ یورپ، ایشیا اور مشرق وسطی میں لیکچرز بھی دیتے ہیں جو یو ٹیوب پر بھی موجود ہیں۔

It is haram

— Assim Alhakeem (@Assimalhakeem) July 12, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US