عمران خان کا نواز شریف کو مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو چیلنج دیا ہے کہ وہ پاکستان آئیں اور ان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں۔

جمعرات کو یوٹیوب پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کے وہ پاکستان آئیں اور اپنی مرضی کے حلقے سے میرے خلاف الیکشن لڑیں، میں اس الیکشن کی مہم بھی نہیں چلاؤں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ کہا جا رہا ہے کہ لیول پلینگ فلیڈ تب ہوگی جب نواز شریف واپس آئیں گے۔ سب کے کرپشن کیسز تو ختم ہوگئے ہیں، اب رہ کیا گیا ہے؟ ان کو واپس بلا لیں، وہ واپس کیوں نہیں آرہے؟‘

’چوری کرنے پر 10 سال جیل کی سزا ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں اور اگر مجھے برطانیہ نہ بھیجا گیا تو زندگی کو خطرہ ہے۔ انہیں باہر بھیج دیا گیا۔ وزیراعظم (شہباز شریف) نے عدالت میں حلف دیا اور ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔‘

’وہ (نواز شریف) باہر بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں۔ زندگی انجوائے کر رہے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ جب تک عمران خان جیل نہیں جاتا اور پی ٹی آئی ختم نہیں ہوتی تب تک واپس نہیں آئیں گے۔‘

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف گذشتہ چار برسوں سے ملک سے باہر مقیم ہیں اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں سے جب سوال کیا جاتا ہے کہ وہ واپس کب آئیں گے تو ان کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ جب ان صحت بہتر ہو گی وہ پاکستان آجائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US