سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت ‘پی ٹی آئی پارلیمنیٹیرینز ‘ کے قیام کا اعلان کر دیا دیا ہے۔
پرویز خٹک نے پیر کو پشاور میں نئی جماعت کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ انہیں تحریک انصاف کے 57 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیراشتیاق ارمڑ اور سابق ایم این اے شوکت علی نئی پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ’ہم سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔‘