نئے سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا۔۔ اس بار نئے غلاف میں کیا خاص بات ہے؟ دل چھو لینے والے مناظر دیکھئے

image

محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے غلاف کو کسوہ کہا جاتا ہے۔ گزشتہ شب اس کی تبدیلی میں 5 گھنٹے کا وقت لگا۔ دیکھیں ویڈیو

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل عشاء کی نماز کے بعد شروع کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس بار غلاف کعبہ کی تیارہ میں 2 کروڑ سعودی ریال کی لاگت آئی کیونکہ خالص ریشم پر سونے اور چاندی کے تار سے کڑھائی اور آیتیں تحریر کی گئی ہیں۔

غلاف کعبہ کو تبدیل کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پرانے غلاف کعبہ کو چاروں جانب سے انتہائی فنی مہارت کے ساتھ اتارا گیا اور اس کے بعد خانہ کعبہ کے چاروں اطراف حفاظتی بیریئر لگائے گئے اور پھر الیکٹرانک لفٹرز غلاف کو اوپر چھتوں تک پہنچانے کیلئے استعمال کیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US