بجلی کا بل آدھے سے بھی کم آتا ہے اور۔۔ ریموٹ سے چلنے والے اور بجلی کم خرچ کرنے والے ان پنکھوں کی کیا قیمت ہے؟

image

گرمی ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور دوسری طرف بجلی کی قیمت ہے جس میں روز روز کے اضافے نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ لوگ اب پنکھا بھی سوچ سمجھ کر چلاتے ہیں تا کہ بجلی کا بل کم آئے۔ اس لئے آج ہم آپ کو ایسے پنکھوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو جدید بھی ہیں اور آپ کے بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔

آج کل بازار میں سب سے زیادہ بکنے والے پنکھوں میں انورٹر پنکھے سرفہرست ہیں۔ یہ پنکھے عام پنکھوں کے مقابلے میں کم بجلی کھینچتے ہیں۔ ایک عام پنکھا جہاں 75 واٹ بجلی کھینچتا ہے وہیں انورٹر پنکھا 4 واٹ سے شروع ہو کر زیادہ سے زیادہ 50 واٹ تک بجلی میں ٹھنڈی ہوا فراہم کرتا ہے۔

انورٹر پنکھوں کے اندر ایک کٹ لگائی جاتی ہے اور ان میں سولر پینل یا یو پی ایس سے چلنے کے لئے وائرنگ بھی موجود ہوتی ہے۔ ان پنکھوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ ریموٹ سے چلتے ہی اس لئے بار بار کم یا زیادہ کرنے کے لئے اٹھنا نہیں پڑتا۔

ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں لگی کٹ کی وجہ سے یہ پنکھا آواز نہیں پیدا کرتا یعنی اگر اسپیڈ کم بھی ہوگی تو یہ بغیر آواز پیدا کیے چلتا رہے گا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان پنکھوں کی قیمت عام پنکھوں سے بہت زیادہ نہیں ہے۔ بازار میں انورٹر فین کی قیمت 10 ہزار سے شروع ہوتی ہے جو سائز اور کوالٹی کے حساب سے بڑھ جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US