آج کل کے دور میں جہاں نفسا نفسی عروج پر ہے اور لوگ غریب کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کے لئے زیادتی کرجاتے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں ایک سعودی خاندان نے اپنی گھریلو ملازمہ کو واپس اس کے گھر جانے سے پہلے زبردست الوداعی پارٹی دی اور اسے اپنے گھر کے فرد کی طرح ہی پیار دیا۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیھا جاسکتا ہے کہ وطن واپسی کے لئے جانے والی ملازمہ کو نوٹوں اور گلاب کے پھولوں سے سجا گلدستہ اور کیک رکھ کر سرپرائز دیا گیا۔ جب کہ ملازمہ خاندان کے تمام افراد کو ایک جگہ جمع دیکھ کر حیران رھ گئی۔ اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ سب کچھ اس کے اعزاز میں ہورہا ہے۔
سعودی خاندان نے گھریلوملازمہ کو کو اس کی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ’ شاندار خدمات پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ ہمیشہ فیملی کا اہم حصہ رہیں۔ آپ کو یاد کریں گے۔ بہتر مستقبل کے آرزو مند ہیں‘۔
دوسری طرف ملازمہ گود میں بچہ لئے نم آنکھوں کے ساتھ بیٹھی نظر آئی۔