شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری ۔۔ منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

image

آج احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

اس سے پہلے ہونے والی سماعت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست پر جلد فیصلے کی استدعا کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، کوئی شواہد موجود نہیں، بریت کی درخواست دائر کی ہے، لیکن سماعت نہیں ہو رہی۔

عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں، تاہم عدم پیشی پر اشتہاری قرار دی گئی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

خیال رہے کہ اس کیس کا ریفرنس اگست 2020 میں دائر کیا گیا تھا۔ جس میں شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US