انڈیا میں شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ناقص نظام کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ان حالات میں شہریوں کی جانیں بھی جارہی ہیں۔ ایسی ہی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں 6 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دیکھیں
یہ واقعہ گزشتہ روز مہارشٹرا کلیاں اور ٹھاکرلی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا جہاں ایک بزرگ شخص کی گود سے 6 ماہ کا بچہ نالے میں جاگرا۔ اطلاعات کے مطابق وہ شخص بچے کا دادا ہے اور دوران سفر ٹرین میں پانی بھرجانے کی وجہ سے جب ٹرین روک دی گئی تو بچے کو گود میں لے کر ٹہل رہا تھا۔ اسی دوران بچہ پھسل کر نالے میں جاگرا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبرناتھ ٹرین میں پانی بھرجانے کے باعث ٹرین کو روک دیا گیا تھا، اس دوران ایک فیملی نے ٹرین سے اتر ریلوے ٹریک پر ٹہلنا شروع کردیا اسی دوران بچےکے دادا کی گود سے بچہ بہتے نالے میں جاگرا۔
ویڈیو میں بچے کی ماں کو روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کو ریسکیو ٹیم نے پانی سے نکال کر طبی امداد دینے کے لئے اسپتال پہنچا دیا ہے۔