اگر ہم بیمار ہوں تو ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں لیکن کبھی کبھار مرض اتنا بڑھ چکا ہوتا ہے کہ علاج بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ دوسری طرف ہمارا جسم ہمیں بہت پہلے سے ہی اندرونی خرابی کے اشارے دیتا ہے جسے ہم نظر انداز کردیتے ہیں۔ ناخن کا رنگ بھی ایسی ہی نشانی ہے
اے آر وائی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے طبی ماہرین نے بتایا کہ ناخن کی رنگت سے صحت کا اندازہ لگانا ممکن ہے۔ سفید ناخن شوگر کی نشاندہی کرتے ہیں
جبکہ ناخنوں کی رنگت نیلگوں ہو تو جسم میں آکسیجن کی کمی ہوسکتی ہے
پیلے ناخنوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وراثتی بھی ہوتے ہیں لیکن کسی فنگس کی وجہ سے بھی ناخن پیلے ہوجاتے ہیں