شوہر کو تحفے میں آئی فون بھی دیا ہے۔۔ امریکہ سے آئی لڑکی نے اسلام قبول کر کے پاکستانی سے شادی کرلی! دونوں کس زبان میں باتیں کرتے ہیں؟

image

یوں لگتا ہے جیسے دنیا بھر میں پاکستانی مردوں کی قدر کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے۔ ابھی بھارت سے گھر بار تیاگ کر انجو دیربالا کے نصراللہ سے شادی کرنے آئی ہی تھیں کہ کل چینی خاتون بھی پاکستان آگئیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس بھی نارتھ امریکہ سے چارسدہ پہنچ گئیں اور اسلام قبول کر کے اکرام اللہ سے نکاح کرلیا۔

اس شادی اور امریکہ سے چارسدہ آنے والی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نیا نا نورین رکھا ہے۔ چونکہ ان کا تعلق نارتھ امریکہ سے ہے اس لئے اکرام اللہ کا کہنا ہے کہ وہ اسپینش زبان بولتی تھیں جو اکرام کو سمجھ نہیں آتی تھی اور وہ گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے ان سے بات کرتے تھے۔

جبکہ نورین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں اور اسلام اپنی مرضی سے قبول کیا ہے۔ وہ پاکستانی رہن سہن اپنانا چاہتی ہیں۔ چونکہ وہ امریکہ میں موبائل کمپنی میں منیجر تھیں اس لئے شوہر کو آئی فون 14 لا کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US