سوشل میڈیا پر ایک تصویر اس وقت بہت وائرل ہے جس میں ایک شخص کو اسپتال کے آئی سی یو میں آکسیجن ماسک لگائے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے اس شخص کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے آکسیجب ماسک لگایا گیا البتہ اس حالت میں بھی اس نے نماز قضا نہیں ہونے دی۔
آئی سی یو میں نماز پڑھنے کی یہ واحد مثال نہیں بلکہ نیچے ہم ایسی ویڈیو بھی پیش کررہے ہیں جس میں ایک نوجوان آکسیجن ماسک کے ساتھ نماز کی ادائیگی کررہا ہے۔
نیچے دی گئی ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سمندر کی گہرائی میں بھی ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے۔
یہ تمام ایمان افروز ویڈیوز اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلمان چاہے تو کسی بھی حالت میں نماز پڑھ سکتا ہے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ اس کے مقصد میں حائل نہیں ہوسکتی۔