پاکستان میں عوام تو غیر محفوظ تھی ہی اب سرکاری املاک بھی چوروں اور لٹیروں کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔۔
کراچی کے سول ہسپتال سے لاکھوں روپے کی مالیت کی مشینیں چوری ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، سول ہسپتال کے نیورولوجی ڈپارٹمنٹ کی او پی ڈی سے چور مہنگی مشینیں لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ، یہ واقعہ کل رات پیش آیا کیونکہ یوم عاشورہ کی 2 دن کی چھٹیوں میں او پی ڈی بند تھی۔ آج صبح جب اسٹاف نے او پی ڈی کھولی تو معلوم ہوا کہ سامان غائب ہے۔
چوری کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس کے بعد سے اب تک اس معاملے کی چھاب بین اور پوچھ گچھ جاری ہے۔