پہلی شادی خود ختم کی تھی اور دوسرے شوہر۔۔ رابعہ نورین نے پہلی بار اپنی نجی زندگی سے متعلق کیا انکشافات کردیے؟

image

“میں نے اپنی پہلی شادی خود ختم کی تھی۔ وہ میری زندگی کا مشکل ترین وقت تھا کیونکہ میرا دل ٹوٹ چکا تھا۔ خلع لینے کے بعدسب پر اعتبار کھو چکی تھی، ایک بار جب انسان کا دل ٹوٹ جائے تو پھر سے خود کو سنبھالنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لئے خلع لینے کے بعد یہی سوچا تھا کہ دوبارہ شادی نہیں کروں گی۔

یہ کہنا ہے سینئیر اور معروف اداکارہ رابعہ نورین کا جنھوں نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے پہلی بار گفتگو کی۔ رابعہ کی پہلی شادی کچھ عرصے میں خلع کی صورت میں ختم ہوئی جبکہ ان کی دوسری شادی مشہور اداکار عابد علی سے ہوئی جو پہلے سے شادی شدہ اور 3 بیٹیوں کے باپ تھے البتہ رابعہ سے شادی سے پہلے عابد علی کی اپنی پہلی اہلیہ سے علیحدگی ہوچکی تھی۔

رابعہ نے عابد علی سے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے پوئے بتایا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ عابد علی غصے کے کافی تیز ہیں کیونکہ ان کے بارے میں سب یہی باتیں کرتے تھے۔ البتہ جب ان کے ساتھ کام کیا تو احساس ہوا کہ وہ مخلص انسان ہیں۔ عابد علی روز گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے میسجز کرتے تھے۔ 3 مہینے بعد ایک بار ان کا میسج نہیں آیا تو میں پریشان ہوگئی اور اس طرح ہماری دوستی کی شروعات ہوئی۔

واضح رہے کہ رابعہ نورین کی شادی عابد علی سے 2006 میں ہوئی جبکہ 2019 میں عابد علی کا انتقال ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US