میٹرک کا رزلٹ آجائے تو میں بھی امریکہ چلا جاؤں گا۔۔ 18 سالہ پاکستانی لڑکے کی 49 سالہ امریکی خاتون سے شادی کی دلچسپ کہانی

image

“ابھی تو میں میٹرک کے امتحان کا انتظار کرہا ہوں۔ میری عمر صرف 18 برس ہے۔ رزلٹ آنے کے بعد میں بھی اپنی دلہن کے ساتھ امریکہ جا کر رہوں گا“

یہ کہنا ہے نئے نویلے دولہا میاں اعزاز علی کا جن کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونواہ کے علاقے بونیر سے ہے۔ آج کل پاکستانی مردوں کی ڈیمانڈ میں کچھ زیادہ ہی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ابھی بھارت سے انجو اور نارتھ امریکہ سے نورین شادی کے لئے پاکستان آئی ہی تھیں کہ اب میکسین خاتون بھی شادی کے لئے پاکستان آگئیں۔

روزا کی عمر 49 برس ہے اور وہ اعزاز علی سے شادی کے لئے 17 جون کو میکسیکو سے پاکستان آئی ہیں۔ روزا اور اعزاز کی دوستی فیس بک پر ہوئی اور پھر دونوں میں محبت ہوگئی۔ روزا نے اسلام بھی قبول کرلیا اور ان کا اسلامی نام عائشہ بی بی ہے۔

روزا اور اعزاز کی شادی 27 جون کو رویتی پشتون انداز میں ہوچکی ہے البتہ روزا واپس اپنے ملک جانے کا ارادہ رکھتی ہیں ساتھ ہی ان کے شوہر کا ارادہ بھی اپنی دلہن کے ساتھ پاکستان سے باہر جا کر بسنے کا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US