اگست کا مہینہ یو تو پورے ملک کے لئے ہی خوش قسمت ہے کیونکہ یہی وہ مہینہ ہے جس میں پاکستان آزاد ہوا تھا۔ البتہ ماہرین فلکیات نے اس مہینے کو ٥ برجوں کے لئے انتہائی خوش قسمت قرار دیا ہے۔ یہاں تک کہ یہ ان ستاروں کے حامل شخصیات کے لئے سال کا سب سے اچھا مہینہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں وہ کون سے خوش نصیب ستارے ہیں اور ان کے ساتھ کیا ہوگا۔
برج اسد
اگست میں پیدا ہونے والے افراد برج اسد سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس مہینے برج اسد رکھنے والے افراد کا کوئی ایسا کام ہونے کی توقع ہے جو کافی عرصے سے اٹکا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ یہ مہینہ اس برج کے حامل افراد کی زندگی میں خوشیاں اور کیرئیر میں کامیابی لائے گا۔
برج سنبلہ:
برج سنبلہ کے حامل افراد کو وہ خوش خبری مل سکتی ہے جس کے وہ کئی عرصے سے منتظر ہیں۔ یہ مہینہ ان کے لئے تعلیمی اور کیرئیر میں کامیابی لائے گا۔
برج میزان:
بہت سی مثبت چیزیں اس مہینے ان کا انتظار کررہی ہیں، یہ افراد اگر کوئی مشکل کام کرنے کا کئی عرصے سے سوچ رہے ہیں، تو وہ کرسکتے ہیں، یہ ماہ ان کے لیے چیلنجز قبول کرنے اور ان کا سامنا کرنے کے لیے سازگار ثابت ہوسکتا ہے
برج قوس:
برج قوس کے افراد کے لیے بھی ماہِ اگست گزشتہ مہینوں سے بہتر اور زیادہ ** اچھا گزرنے کے واضح اثرات دکھائی دے رہے ہیں، قوس خواتین کو اس ماہ ان کے کیرئیر سے متعلق اچھی خبریں مل سکتی ہیں۔
برج دلو:
اگست میں جو آخری برج خوش قسمت ثابت ہوگاوہ ہے دلو، اس سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات اور خواتین دونوں اپنے دماغ کا درست طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اس ماہ مطلوبہ چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔