’اٹک جیل میں ان قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جنہیں تکلیف پہنچانی ہو‘

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اٹک جیل میں چیئرمین عمران خان سے ان کی لیگل ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی، ان تک رسائی دی جائے۔

پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی وزرا بی کلاس کی فراہمی کے جھوٹ پھیلا رہے ہیں، ملک کے سابق وزیراعظم کو جس طرح سے رکھا گیا ہے وہ بالکل نامناسب اور ان کے عہدے کے بالکل برعکس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے جیل حکام سے مسلسل گزارش کی کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے، قانونی چارہ جوئی کے لیے عمران خان کے دستخط درکار تھے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی لیگل ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی، نعیم پنجھوتہ خود اب ملاقات کر کے آئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی کو تنگ سیل میں رکھا گیا ہے جہاں صفائی نہ ہونے کے برابر ہے، وہ سہولت سی ٹائپ کے ملزمان کو دی جاتی ہے۔ حکومتی وزرا بی کلاس کے تمام جھوٹ پھیلا رہے ہیں، اٹک جیل میں ان قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جنہیں تکلیف پہنچانی ہو۔‘

پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین نے کہا کہ عمران خان سے ڈاکٹر، لیگل ٹیم اور ان کی فیملی کا ملنا قانونی حق ہے، اٹک جیل میں کسی بھی قسم کا کوالیفائڈ ڈاکٹر موجود نہیں ہے، یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے ڈاکٹر کو بلایا جاتا ہے، ہم اسے عدلیہ کے فورم پر بھی لے جائیں گے۔

انہوں نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اپنی جماعت کی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ ’میں خیبر پختونخوا کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جن حالات میں وہاں الیکشن ہوئے اور تحریک انصاف کو کامیابی ملی اس سے پوری جماعت کے لوگوں کو حوصلہ ملا ہے، عوام نے تحریک انصاف پر کل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US