اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے کے لیے ہاٹ لائنز قائم کرنے کا فیصلہ

image

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیز کے لیے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے اور ان کے دیگر مسائل حل کرنے کے لیے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں میں ہاٹ لائنز قائم کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ’سمندرپار پاکستانیز کی پراپرٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ نے اسلام آباد کی حد تک خصوصی عدالتیں قائم کرنے کے بل کی منظوری دے دی اور اس کا نفاذ دیگر صوبوں میں بھی کیا جائے گا۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’سعودی عرب، یو اے ای  اور یورپ میں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ سمندر پار پاکستانیز دنیا بھر میں ہمارے سفیر ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے پاکستان کی میڈیکل اور انجینیئرنگ یونیورسٹیز میں پانچ فیصد کوٹہ مختض کیا جائے گا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ’سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والے دس خاندانوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔‘

وزیراعظم نے سمندرپار پاکستانیوں کے لیے پبلک سیکٹر ہاؤسنگ سکیموں میں 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US