سکردو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی فلائٹ لینڈ کر گئی

image

پاکستان کے شہر سکردو میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی انٹرنیشنل فلائٹ لینڈ کر گئی ہے جس کے بعد سکردو کو بین الاقوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا ہے۔

پیر کو ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے مطابق پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 نے دبئی سے سکردو لینڈ کیا۔ سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے۔

مزید پڑھیں

ترجمان کے مطابق دورانِ پرواز سیاحوں کو ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگہ پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ 

پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کی ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اس حوالے سے سکردو ائر پورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

مسافروں کا استقبال پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر حیات، سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری حکام نے کیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے اُردو نیوز کو بتایا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکردو پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے سکردو کی براہ راست پرواز چلائے گی۔ یہ سکردو ایئرپورٹ کی پہلی بین الاقوامی پرواز ہو گی۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US