سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جان محمد مہر قتل

image

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی جان محمد مہر جان سے گئے۔

پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے کوئنس روڈ پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں جان محمد شدید زخمی ہوگئے۔

جان محمد مہر کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

خیال رہے جان محمد مہر سکھر میں سندھی زبان کے ٹی وی چینل کے ٹی این کے بیورو چیف تھے۔

جان محمد مہر سکھر پریس کلب کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

دریں اثنا کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری نے سکھر میں کے ٹی این کے بیورو چیف جان محمد مہر کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے حکومت سے جان محمد کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کراچی پریس کلب  کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جان محمد مہر کا قتل سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی ناکامی ہے۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر جان محمد مہر کے قاتل فوری گرفتار نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US