پاکستان میں 18 رُکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا ہے۔
جمعرات کی شام ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر عارف علوی نے نگران وفاقی وزرا سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم انوار الحق بھی موجود تھے۔نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ اور مرتضیٰ سولنگی کو اطلاعات کے وزیر کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ڈاکٹر شمشاد اختر وزیر خزانہ، احمد عرفان نگراں وزیر قانون جبکہ انیق احمد وزیر مذہبی امور ہوں گے۔